»»»»»»»»»5اگست 2022««««««
ملک بھر کی طرح ضلع باجوڑ میں بھی یوم استحصال کشمیر بھرپور طریقے سےمنایا گیا
ضلع باجوڑ میں یوم استحصال کشمیر بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ڈپٹی کمشنر باجوڑ فہد وزیر کی قیادت میں ریلی نکالی گئی.ریلی ڈپٹی کمشنر باجوڑ آفس سے شروع سیول کالونی مین گیٹ پر اختتام پذیر ہوئی۔ریلی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر زوہیب حیات، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ثناء اللہ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو فیض محمد، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر خار ون احسان اللہ آفریدی، اے ڈی ایگریکلچر سعید خان، اے ڈی ٹرانسپورٹ، ڈائریکٹر لائیو سٹاک ، ضیاء الدین ، تحصیلدار محمد فیاض، ٹی ایم او خار محمد فیاض، ڈی ایس پی گلزار خان ،اور دیگر محکموں کے سربراہان اور نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی
شرکاء نے کشمیر بنے گا پاکستان کے فلک شگاف نعرے لگاتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ کشمیری بھائیوں سے مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہیں
ڈپٹی کمشنر باجوڑ نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پوری پاکستانی قوم کشمیر میں جاری بھارتی فوج کی دہشت گردی کی شدید مذمت کرتی ہے انہوں نے کہا کہ آج کے دن کا اصل مقصد یہ ہے کہ ہم کشمیر کی آزادی کی جدوجہد میں کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں
کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور انشاء اللہ بہت جلد آزاد ہوگا.





This comment has been removed by the author.
ReplyDeleteExcellent job by DC Bajaur
ReplyDelete